فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ (“PMPKL”) میں خوش آمدید۔ یہ تمباکو سے مختلف مصنوعات تیار کرنے والی پبلک لمٹیڈ کمپنی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل (“PMI”) کے ساتھ الحاق رکھنے والا ادارہ ہے ۔یہ بھی عالمی سطح پر تمباکو سے مختلف مصنوعات تیار کرنے والا ممتاز ادارہ ہے اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے ۔ فلپ مورس انٹرنیشنل کا آپریشنل صدردفترسوئٹزرلینڈ کے شہرلوزان (Lausanne) اورکارپوریٹ صدر دفتر نیو یارک ، امریکا، میں واقع ہے۔فلپ مورس پاکستان میں سگریٹیں تیار کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جن آبادیوں سے یہ ادارہ تمباکو حاصل کرتاہے یا تمباکو تیار کرتا ہے، وہاں وسیع پیمانے پر خیراتی پروجیکٹس کی اعانت بھی کرتا ہے ۔ان پروجیکٹس میں معاشی مواقع، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم تک رسائی کے پروجیکٹس شامل ہیں۔