پی ایم آئی کے ساتھ اپنے کیرئیر کے دوران آپ اپنی صلاحیتوں اضافہ کرتے ہیں اور مہارت حاصل کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ آپ 100 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ آپ کو ذہین اور متاثر کن شخصیت کے حامل لوگوں سے، بطور مینٹورز اور ہم پیشہ افراد،سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارے سفر کا حصہ بننے کے موقع سے فائدہ اٹھایے۔
کمپنی کے نئے مستقبل کی تعمیر کے بارے میں ہمارے لوگ کیا کہتے ہیں، آئیے سنیے
انکمپاس ہمارا خصوصی طور پر تیار کردہ انٹرن شپ کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے دوران طلباء ایسی مہارتیں حاصل کرتےہیں جنہیں روابط کے منفرد نیٹ ورک بنانے کے علاوہ حقیقی کاروباری پروجیکٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انکمپاس کے بارے میں معلوم کیجیےہمارا اپرنٹس شپ پروگرام اس طرح تیار کیا گیاہے کہ یہ خواہشمند افراد کی صلاحیتوں میں ملازمت کے دوران تربیت کے ذریعے اضافہ کرتا ہے اور ان کی تعلیمی قابلیت میں بھی اضافہ کرتا ہے تاکہ انہیں ارتقائی معاشرے کے لیے تیار کیا جا سکے۔اس پروگرام کا مقصد انہیں عملے کے طور پر تربیت دینا جن کے پاس نہ صرف علم ہو بلکہ قابل عمل صلاحیتیں بھی ہوں۔