بورڈ کے ارکان

ہماری کمپنی کا نظم ونسق اور نگرانی تجربہ  کارمشیر کرتے ہیں۔فلپ مورس پاکستان لمٹیڈ کے بورڈ میں خدمات انجام دینے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے۔
crossed-fingers-on-notebook

کامران یوسف مرزا

 انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر اور چیئرمین

کامران یوسف مرزا برطانیہ سے سند یافتہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان میں ایک آڈٹ فرم اے ایف فرگوسن اینڈ کو سے کیا۔ دسمبر، 1970ء میں کامران ، ایک بین الاقوامی فارماسیوٹیکل اورہیلتھ کیئر کمپنی، ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمٹیڈ سے بطور چیف فنانشل آفیسر وابستہ ہوگئے۔ سنہ 1977ء میں وہ کم عمر ترین منیجنگ ڈائریکٹر بن گئے اور 29 برس تک ایبٹ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے۔

 

مرزا سنہ 2007ء سے 2009ء تک ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے چیئرمین بھی رہے اور اس کے بعد پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے اوراس عہدے پردسمبر 2015 تک فائزرہے۔

 

وہ فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ اور یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ (UPFL) کے علاوہ کاروان حیات (این جی او) کے چیئرمین بھی ہیں۔ وہ کولگیٹ پامولیو پاکستان اور ایجوکیشن فنڈ فارسندھ (EFS) کے بورڈزمیں ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کے وہ دسمبر 2012 سے اکتوبر 2016 تک چیئرمین رہے۔

 

انہوں نے جودیگر اہم کردار ادا کیے اُن میں چیئرمین، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمٹیڈ (پی ایم ای ایکس) - سابق نیشنل کموڈیٹی ایکسچینج لمٹیڈ (این سی ای ایل)، چیئرمین کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای)، صدر اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او سی سی آئی)، صدر امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) اور چیئرمین فارما بیوریو (بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی تنظیم) شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان اسٹیل، نیشنل بینک آفپاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمٹیڈ، کمپیٹی ٹیونیس سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف)، جینکو ہولڈنگ کمپنی اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔مزید یہ کہ انہوں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) اور دیگرسرکاری اداروں میں پاکستان بزنس کونسل کی نمائندگی بھی کی۔

 

کامران پلاننگ کمیشن کی جانب سے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس کے چیئرمین، وفاقی حکومت کی اقتصادی مشاورتی بورڈ اورسندھ وائلڈ لائف بورڈ کے رُکن بھی رہ چکے ہیں۔وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) میں باقاعدگی سے لیکچر بھی دیتے ہیں۔

 

رومن یازبیک

منیجنگ ڈائریکٹر

پی ایم آئی میں 1996 میں شامل ہونے کے بعد سے ، رومن نے ایک متاثر کن کیریئر بنایا ہے جس کی وضاحت افعال اور براعظموں میں ترقی اور جذبے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں کنٹرولر ، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرس ، منیجنگ ڈائریکٹر رومانیہ اور بلغاریہ سے نائب صدر افریقہ اور لیونت سمیت فلپ مورس انٹرنیشنل کے اندر مختلف مقامات پر خدمات انجام دیں۔ فلپ مورس انٹرنیشنل میں ان کی سابقہ ذمہ داری نائب صدر برائے خارجہ امور اور کاروباری ترقی برائے جنوبی و جنوب مشرقی ایشیاء میں تھی۔

 

فلپ مورس میں شامل ہونے سے پہلے ، رومن اٹلی اور برطانیہ میں دیگر سرکردہ تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

 

انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز سے اکنامکس میں ماسٹر اور انسیڈ سے ایم بی اے کیا ہے۔

 

محمد ذیشان

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فائنینشل آفیسر

محمد ذیشان نے سنہ 2006ء میں پاکستان سے چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی سند حاصل کی۔ سنہ 2008ء میں ،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلپ مورس سے بطور منیجر مارکیٹنگ فنانس برائے پی ایم پی کے ایل کیا۔ اس وقت سے وہ پورے شعبے میں متعدد ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جن میں ریجنل اسٹنٹ برائے ہانگ کانگ بھی شامل ہے۔ انٹرنل کنٹرولز، بزنس ڈیویلپمنٹ اینڈ پلاننگ اور زون منیجر ان کمرشل میں اپنے تجربے باعث وہ لوزان  چلے گئے جہاں انہوں نے دو سال بطور منیجر کارپوریٹ فنانشل پلاننگ اینڈ رپورٹنگ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

پیٹر کالوں

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

پیٹر فلپ مورس کے فنانس ایگزیکٹو ہیں جن کا یورپی یونین، مشرقی یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ اورایشیا میں مارکیٹ،کلسٹر،علاقائی اورکارپوریٹ سطح پرمختلف مالیاتی وانتظامی عہدوں پرکام کرنےکا 20 سال سے زیادہ تجربہ ہے۔ وہ چیلنجنگ کام کرنے، موثر ٹیمیں تشکیل کرنے،مشبت تبدیلی لانے،  ڈیجیٹلائزیشن، اورکامیاب حکمت عملی اور کاروباری منصوبہ بندی کی جہدکے لئے پرجوش ہے۔ انہوں نے اینٹورپ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

 

پتارا پورن اوتپون

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

پٹارا پورن اوٹافون نے تھائی لینڈکی تھاماسات یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز اور ماسٹرزکی ڈگریاں حاصل کیں۔ انہوں نےاپنےکیریئر کا آغازفلپ مورس تھائی لینڈسے 2001 میں بحیشیت اکاؤنٹنگ سپروائزر کے کیا۔اس کے بعد فنانس میں پروکیورمنٹ، ٹریژری، پلاننگ اور بزنس ڈویلپمنٹ سمیت کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس وقت وہ فلپ مورس انٹرنیشنل میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے کنٹرولر کے عہدے پر فائز ہیں۔

 

مرزا ریحان بیگ

انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر

مرزا ریحان بیگ کے پاس ایف ایم سی جی (FMCG) میں سی لیول اور سینئر مینجمنٹ پوزیشنزپر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے،خصوصاََ اسٹریٹجک اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں برانڈز اور کاروبارکی تعمیر، بڑھوتری،ٹیموں کی قیادت، ٹیلنٹ کی نشوونما، تعلقات استوار کرنے،اور FTSE 10 کمپنی کے لیے سینیارٹی کی تمام سطحوں پر تعاون کا اعلی ریکارڈ ہے۔ ان کاP&Ls کا انتظا م کرنے اور بین الاقوامی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور APAC اور MEکے پیچیدہ نظام میں نتائج فراہم کرنے کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے۔

 

ریحان نے افریقہ، مشرق وسطیٰ، اور ایشیا پیسفک میں ہانگ کانگ، انڈونیشیا، لبنان، دبئی اور پاکستان جیسے مقامات پر مختلف انتظامی اور مارکیٹنگ کے امور کے حوالے سے اہم کردارنبھائے ہیں۔

 

اس وقت ریحان، رضوان بیگبرانڈ کےچیف ایگزیکٹواورپارٹنرہیں جبکہ ہانگ کانگ کے پومیگرینیٹ کچن کے شریک بانی اور ڈائریکٹربھی ہیں اور انہوں نے ہانگ کانگ میں ایک کیٹرنگ اور پرائیویٹ ڈائننگ بزنس کی مشترکہ بنیاد رکھی جس نے کئی ایوارڈز جیتے۔

 

انہوں نے میک گل یونیورسٹی سے بی اے – اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ IMD بزنس اسکول سے جنرل مینجمنٹ، فنانس، لیڈرشپ،اوراسٹریٹجک مارکیٹنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ لندن کے انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹ اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی حاصل کیا ہے۔

 

جنید اقبال

انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر

جنید نتائج کی صلاحیت کے حامل، کاروباری ذہن رکھنے اور لوگوں پر توجہ مرکوز کرنے والے سینئر مینجمنٹ پروفیشنل ہے جن کے پاس ترقی کی حکمت عملیوں میں نمایاں نتائج کے ساتھ کامیابی کا بہترین ریکارڈ ہے۔

 

معاشی اور مالیاتی قیادت کے پس منظر کے حامل جنید کا پیشہ ورانہ تجربہ متنوع ہے جو کہ ان کی مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ مختلف شعبوں میں کامیاب رہے ہیں۔مثلاََ 2005 میں CNBC پاکستان کی شروعاتی ٹیم میں شامل ہونے، اس کے اہم پروگرام  'پاور لنچ' کی میزبانی کرنے سے لے کر 2014میں بحیشیت ایلیکسیرسیکیورٹیز کے چیف ایکزیگٹو381$ ملین ڈالرکی گزشتہ 7 سالوں میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن کا انتظام کرناشامل ہے۔

 

اداروں کی ترقی، اختراع اور کامیابی کی طرف گامزن کرنے کے کئی برسوں کے تجربے کے نتیجے میں جنید کواکثرمتعدد فورمز میں مہارت فراہم کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، جس میں امریکی صدر اوباما کی 2010 میں انٹرپرینیورشپ پر سمٹ میں شمولیت اور ٹی وی پر پاکستان کی معیشت پر ایک باقاعدہ تبصرہ نگار کے طور پرآنا شامل ہیں۔

 

جنید جو کہ پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سب سے کم عمر سی ای اوز میں سے ایک ہیں کسی بھی چیز سے بڑھ کرچیلنجزسے لطف اندوز ہوتے ہیں -  چیلنج جتنا مشکل ہوگا، اسے حل کرنا اتنا ہی زیادہ فائدہ مند ہوگا۔

 

 

 

Share this